تلنگانہ سیاسی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی ) کی جانب سے بے روزگار طلبہ
کی حیدرآباد کے اندرا پارک تک ریلی نکالنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام
بنادیا۔پولیس نے قبل ازیں اس ریلی کی اجازت دینے سے
انکار کردیا تھا تاہم تلنگانہ
جے اے سی نے واضح کردیا تھا کہ کسی بھی قیمت پر وہ یہ ریلی نکال کر رہیں گے
۔پولیس نے اضلاع سے آنے والے کئی طلبہ کو گرفتار کرلیا جو اس ریلی میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہونچنے والے تھے ۔